ٖ فیصل آباد، چالاک افراد نے کاروبار میں منافع کا لالچ دیکر4شہریوں سے ڈیڑھ کروڑ ہتھیا لئے

اتوار 27 اپریل 2025 19:25

f فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2025ء) چالاک افراد نے کاروبار میں منافع کا لالچ دیکر4شہریوں سے ڈیڑھ کروڑ ہتھیا لئے۔ منافع دیا نہ رقم واپس کی۔ مطالبہ کرنے پر چیک دیئے جو کہ بوگس نکلے۔تفصیل کے مطابق غلام محمد آباد کے عمر نے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم معین نے کاروبار کا جھانسہ دیکر 60لاکھ کی رقم وصو ل کر کے واپس نہ کی۔

(جاری ہے)

سول لائن کے رہائشی محمد نواز نے بتایا کہ اس کے جاننے والے ملزم اختر نے کاروبار میں منافع کا لالچ دیکر 40لاکھ کی رقم ہتھیا لی اور حسب معاہدہ منافع دیا نہ رقم واپس کی جبکہ سمن آباد کے رہائشی نوید اختر کو ملزم شاہ زیب نے جمع پونجی 25لاکھ 67ہزار سے محروم کر دیا۔ علاوہ ازیں ریلبازار کے تاجرخوشنودسے ملزم عظیم نے 15لاکھ کا مال لیکر بدلے میں چیک دیا جو کہ اکائونٹ میں رقم نہ ہونے پر کیش نہ ہو سکا۔

متعلقہ عنوان :