" فیصل آباد، ایڈیشنل سیشن جج محمد راشد نے تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے منشیات کیس کا فیصلہ سنا دیا، مجرم کو 9سال قید‘ 80ہزار روپے جرمانہ کی سزا کاحکم

اتوار 27 اپریل 2025 19:25

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2025ء) ایڈیشنل سیشن جج محمد راشد نے تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے منشیات کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کو 9سال قید‘ 80ہزار روپے جرمانہ کی سزا کاحکم سنایا، عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مزید قید سخت بھگتنا ہو گی۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق ڈی ٹائپ کالونی پولیس نے گزشتہ برس مخبر کی اطلاع پر کامیاب چھاپہ مار کر منشیات فروش محمد عالم عرف ججی کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کی تھی جس کا چالان مکمل کر کے عدالت بھجوایا تو فاضل جج نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو قید وجرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔