درہ آدم خیل ، انڈس ہائی وے پر موٹرکار حادثہ کا شکار ہوگئی ،ڈاکٹر اور دو خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 3 افراد زخمی

اتوار 27 اپریل 2025 20:20

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء)کوہاٹ کے قبائلی سب ڈویژن درہ آدم خیل میں انڈس ہائی وے پر موٹرکار حادثہ کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں ڈاکٹر اور دو خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 3 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122 کے مطابق درہ آدم خیل کے علاقہ اخوروال میں انڈس ہائی وے پرخطرناک ورسک موڑ کے مقام ایک موٹرکار مبینہ طورپر تیزرفتاری کے باعث حادثے کا شکارہوگئی اورسڑک سے نیچے جاگری جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے جبکہ کار کو خاصا نقصان پہنچا۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کی میڈیکل ٹیم نے ٴفوری طورپرپہنچ کرزخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد درہ آدم خیل ویلفیئر ہسپتال قاسم خیل منتقل کردیا۔حادثے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت ڈاکٹر جمیل ‘ مسماة (الف) اور مسماة (ب) ساکنان وزیرستان کے ناموں سے ہوئی ہے جو ممکنہ طورپر ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔