Live Updates

حالات کے پیش نظر نیشنل ڈزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی، فائر بریگیڈ اور سول ڈیفنس کے اداروں کو فوری طور پر فعال کرنا ہوگا، سینیٹر محمد عبدالقادر

اداروں کی مستعدی کی وجہ سے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا،چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار

اتوار 27 اپریل 2025 20:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء)چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ ملک میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سینبٹنے کیلئے نیشنل ڈزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی، فائر بریگیڈ اور سول ڈیفنس جیسے انتہائی اہم اداروں کو جدید تقاضوں کے مطابق فعال اور مستعد بنانے کی ضرورت ہے ان اداروں کے عملے کو جدید خطوط پر تربیت دی جائے اور جدید ترین ٹیکنالوجی اور آلات سے لیس کیا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے انہیں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے پاکستان فالٹ لائن پر واقع ہے جہاں کسی بھی وقت زلزلوں کا آنا ممکن ہے اسکے علاوہ ملک بھر میں ہر سال سیلاب اور شدید بارشوں کے باعث بے انتہا جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑتا ہی. ایسے میں ریسکیو کا تمام تر بوجھ افواج پاکستان پر پڑ جاتا ہے۔

(جاری ہے)

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوارمحمدعبدالقادر نے کہا کہ جب ملک میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، فائر بریگیڈ اور سول ڈیفنس جیسے ادارے موجود ہیں تو پھر ان کی کارکردگی کو بھی عالمی معیار کے مطابق لایا جائے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں قیمتی جانوں کو بروقت بچایا جا سکے ان اداروں کی کارکردگی کی جانچ پڑتال کے لیے ہر تین ماہ بعد جائزہ لیا جانا چاہئے تاکہ کسی بھی کوتاہی کو بروقت درست کیا جا سکے شہریوں کی جان اور املاک کو محفوظ بنانے کی خاطر ان اداروں کی کارکردگی جانچنے کیلئے ہر تین ماہ بعد پیشگی انتظامات کا جائزہ لیا جائے پاکستان اور بھارت کے درمیان پیدا ہونے والی موجودہ کشیدہ صورتحال کے تناظر میں ڈزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی، فائر بریگیڈ اور سول ڈیفنس کو ہر لحاظ سے فعال کیا جائے اعلان کیاکسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل رکھی جائیں پاکستان بھارت جیسے مکار دشمن سے کسی بھی قسم کی حرکت کی توقع کرت ہے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں ریسکیو کیلئے تینوں ادارے ہمہ وقت تیار رہیں ۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات