ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

اتوار 27 اپریل 2025 20:20

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء) ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔پولیس کے مطابق ڈیرہ بگٹی علاقے سوئی میں جانی بیڑی کے مقام پر بگٹی قبیلے کے دو گرپوں کے درمیان زمین کے تنازع پر فائرنگ سے میر ضلاء خان بگٹی اور میر خان بگٹی موقع پر جاں بحق ہوگئے واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچ کر حالات پر قابو پالیا مرنے والوں کی لاشیں پی پی ایل ہسپتال سوئی منتقل کر دی گئیں جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

واقعہ کے بعد دونوں فریقین کے درمیان سخت کشیدگی پائی کا ماحول قائم رہا۔

متعلقہ عنوان :