ڈیرہ مراد جمالی کے قریب ٹریفک حادثے دو ڈاکٹرز سمیت تین افراد زخمی

اتوار 27 اپریل 2025 20:20

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء) ڈیرہ مراد جمالی کے قریب ٹریفک حادثے دو ڈاکٹرز سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب مین قومی شاہراہ پر دو ٹو گاڑیوں کے درمیان ٹکرانے سے ڈاکٹر اظہر حسین ان کی بیوی لیڈی ڈاکٹر مصباح اظہر اور ڈرایور شعبان زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کو طبی امداد دی گئی زخمیوں میں لیڈی ڈاکٹر کی حالت نازک سی ایم ایچ سبی منتقل کردیا گیا واقع کے بارے میں مقامی پولیس تحقیقات شروع کردی ہے ۔