جے یوآئی ضلع لسبیلہ نے اسرائیل مردہ باد ملین مارچ کوئٹہ میں بھرپور شرکت کے حوالے سیاپنی تیاریاں تیز کردیں

اتوار 27 اپریل 2025 20:20

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء) جمعیت علماء اسلام ضلع لسبیلہ نے اسرائیل مردہ باد ملین مارچ کوئٹہ میں بھرپور شرکت کے حوالے سیاپنی تیاریاں تیز کردیں جمعیت علماء اسلام ضلع لسبیلہ کے ضلعی امیر شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی محمد نعیم رونجھو نے اسرائیل مردہ ملین مارچ کوئٹہ میں بھرپور شرکت کے حوالے سے لائحہ عمل طے کرنے کے لیے جے یوآئی ضلع لسبیلہ کے ضلعی مجلس عاملہ،بیلہ،لاکھڑا،اوتھل، کنراج، لیاری سمیت تمام تحصیلوں کے امیر وجنرل سیکریٹریز کامشترکہ ہنگامی اوراہم اجلاس یکم مئی بروز جمعرات بوقت صبح 12بجے مدرسہ مظہر العلوم صدیقیہ نزدپاورہائوس بیلہ میں طلب کر لیا ہے تمام زمہ داران سے اجلاس میں بروقت شرکت کی گذارش کی گئی ہے۔