Yسید جعفر طیار بخاری کے انتقال پر اظہار تعزیت

اتوار 27 اپریل 2025 20:45

ٓلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2025ء) جناب عرفان صادق تارڑوائس چیئرمین پنجاب بار کونسل، جناب فاروق ڈوگر چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل سجاد حسین ٹانگرا، خواجہ قیصر بٹ، چوہدری داؤد احمد وینس، رانا طفیل احمد نون، ملک محمد طارق نوناری، رانا محمد اقبال نون، راؤ شیراز رضا، چوہدری شفقت علی، پیر عمران اکرم بودلہ، جام محمد یونس، اعجاز احمد گورمانی ، غلام مصطفی جونی اور ملک محمد اقبال ثاقب ممبران پنجاب بار کونسل نے سید جعفر طیار بخاری سابق وائس چئیر مین وایڈووکیٹ سپریم کورٹ جو کہ ملتان سے ممبر پنجاب بار کونسل تھے کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انکے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نیاپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ سید جعفر طیار بخاری صاحب ایک انتہائی ملنسار، شفیق ، دوستوں کے دوست اور پروفیشنل وکیل تھے۔

(جاری ہے)

وکلاء برادری میں انکو انتہائی عزت واحترام کی نظر سے دیکھا جاتا تھا۔ بحیثیت وائس چیئرمین و ممبر پنجاب بار کونسل اور بطور ایک پروفیشنل وکیل ان کی پنجاب بھر کی وکلاء برادری کے لئے اہم خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے یا د رکھا جائے گا۔انہوں نیمرحوم کی مغفرت اوربلندی درجات کے لئے دعائیں کیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جناب سید جعفر طیار بخاری سابقہ وائس چیر مین پنجاب بار کونسل کی وفات سے پنجاب بار کونسل و وکلاء برادری ایک انتہائی پروفیشنل وکیل سے محروم ہوگئی ہے جو کہ ایک نا قابل تلافی نقصان ہے۔

پنجاب بار کونسل اور بالخصوص تمام وکلاء برادری انکے انتقال پر نہائیت غمگین اور رنجیدہ ہے۔ انہوں نے آج مورخہ 2025-04-28 بروز سوموار کوملتان ڈویژن اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں مکمل سوگ کا اعلان کیا ہے۔کل مورخہ 2025-04-28 بروز سوموار کوملتان ڈویژن اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن بطور سوگ عدالتوں میں پیش نہ ہوں گے۔