Live Updates

-قوم سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سلام پیش کرتی ہے،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

, خوارجی دہشتگرد اپنے عبرتناک انجام کو ضرور پہنچیں گے پوری قوم کی دعائیں سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کے ساتھ ہیں، خراج تحسین پیش

اتوار 27 اپریل 2025 20:45

u اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2025ء) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ قوم سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سلام پیش کرتی ہے، پاکستان کی بہادر افواج دشمن کو ہر محاذ پر عبرتناک شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے،شمالی وزیرستان کے علاقہ حسن خیل میں54 خوارجیوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پاکستان کو اپنے سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں پر فخر ہے خوارجی دہشتگرد اپنے عبرتناک انجام کو ضرور پہنچیں گے پوری قوم کی دعائیں سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سیکیورٹی فورسز کو پوری قوم کی غیر متزلزل حمایت حاصل ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات