kپولیس تھانہ سٹی کی کامیاب کارروائی، مفرور ملزم گرفتار

اتوار 27 اپریل 2025 21:30

Jنوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2025ء) پولیس تھانہ سٹی کی کامیاب کارروائی، مفرور ملزم گرفتارایس پی نوشکی محمد ہاشم مہمند کی خصوصی ہدایات اور ڈی ایس پی نوشکی محمد شریف بڑیچ کی زیر نگرانی، ایس ایچ او تھانہ سٹی نوشکی محمد حسن مینگل بمعہ اے ایس آئی ظہیر احمد، کانسٹیبل اللہ بخش اور کانسٹیبل نعمت اللہ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اہم کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران پولیس تھانہ سٹی نوشکی کے مقدمہ نمبر 21/2025 بجرم دفعات AIII-337، 34 تعزیرات پاکستان میں مطلوب مفرور ملزم محمد عرفان ولد امام بخش سکنہ کیشنگی کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور اہم انکشافات متوقع ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس نوشکی عوام کے جان و مال کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔