{سود خور اورپے منٹ مافیا معاشرے کا ناسور ہیں ، لالہ یوسف خلجی

اتوار 27 اپریل 2025 21:40

o کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2025ء) بلوچستان امن جرگے کے سربراہ لالہ یوسف خلجی نے کہا ہے کہ سود خور اورپے منٹ مافیا معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف جہاد اور آازبلند کرناہرشہری کا فرض ہے،ٹریڈنگ کمپنی والوں نے شہریوں کو اقساط پر سامان دینے کے بعدانکی زندگی حرام کرکے رکھ دی ہے اور شہریوں کے گھروں اور جائیدادوں پرزبردستی قبضہ کیا جارہا ہے ۔

یہ بات انہو ں نے اتوار کو بلوچستان امن جرگے کے دفتر میں ملاقات کرنے والے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔وفد نے بلوچستان امن جرگے کے سربراہ کو سود خوراورپے منٹ مافیا کی جانب سے عوام کو تنگ کرنے کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔لالہ یوسف خلجی نے کہاکہ سود اور پے منٹ پر سامان کی فراہمی اللہ اوراسکے رسول ؓ کے ساتھ کھلی جنگ ہے جس کی کوئی بھی مسلمان اجازت نہیں دے سکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سود خور اورپے منٹ مافیا اتنا بے لگام ہوچکا ہے کہ اس نے معاشرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور شہریوں کو سبز باغ دکھاکر انہیں سامان قسطوں پر دیتے ہیں اسکی بعد انکے گھروں اور جائیدادوں پر قبضہ کیا جاتا ہے اور اکثرمسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد پے منٹ اورسود خوروں کے ہاتھوں پھنسے ہوئے ہیں اورانکی زندگی اجیرن ہوچکی ہے۔

لالہ یوسف نے کہا کہ سننے میں آیا ہے کہ بعد سودخور اورپے منٹ مافیا والے لوگوں کو میرا رشتہ دار ظاہر کرکے ڈراتے اور دھمکاتے ہیں میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ان سے کوئی تعلق نہیں ہے میرا کوئی بھی بیٹا، بھائی اور بھتیجا پے منٹ مافیا اورسود خور کی سرپرستی کرتا ہے تو میں اسکے خلاف بھی اعلان جنگ کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بھی سود خور اورپے منٹ مافیا اپنے آپ کو میرا رشتہ دارظاہر کرکے تنگ کرے تو عوام اسے باندھ کر مجھے فوری اطلاع دیں میں خود اسکے خلاف کارروائی کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ سود خور اورپے منٹ مافیا معاشرے میں ناسور کی شکل اختیار کرچکے ہیں انکے خلاف آاز اٹھانا اور جہاد ہر شہری کا فرض ہوچکا ہے حکومت کوبھی چاہئے کہ وہ شہرمیں پے منٹ مافیا اور سود خوروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائے۔

متعلقہ عنوان :