Live Updates

خواجہ سعد رفیق کا بھارت سے پانی کیساتھ ٹراٹ مچھلی بھی چھوڑنے کا مطالبہ

آپ ہمیں تنگ کرنے کیلئے اسی طرح اصلی ، نسلی مچھلی سمیت پانی چھوڑتے رہیں،پڑوسیوں کے بڑے حقوق ہوتے ہیں،بیان

اتوار 27 اپریل 2025 21:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے بھارت سے پانی چھوڑنے کے ساتھ ٹراٹ مچھلی بھی چھوڑنے کا مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر انہوں نے ایک دلچسپ جاری بیان میں کہا کہ جہلم کے سیلابی پانی کے ساتھ اگر تازہ ٹراٹ مچھلی اسی طرح اور اتنی مقدار میں پاکستان آتی رہیں تو ہمیں اعتراض نہیں۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آپ ہمیں تنگ کرنے کیلئے اسی طرح اصلی اور نسلی مچھلی سمیت پانی چھوڑتے رہیں، کوئی بات نہیں، پڑوسیوں کے بڑے حقوق ہوتے ہیں۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات