Live Updates

مہینوں سے اسرائیل جابر ریاست کے مظلوم فلسطینی عوام پر ظلم و بربریت جاری ہے ،عبدالمتین اخنذادہ

اتوار 27 اپریل 2025 22:35

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء) جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر عبدالمتین اخنذادہ نے لورالائی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 18 مہینوں سے اسرائیل جابر ریاست کے مظلوم فلسطینی عوام پر ظلم و بربریت جاری ہے پورا غزا شہر کھنڈرات میں تبدیل 52 ہزار فلسطیینوں کو شہید اور لاکھوں کو بے گھر کر دیا گیا ہے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ آج تک اسلامی ممالک کے اتحاد او آئی سی کا اجلاس تک بلایا گیا اور نہ اس ظلم کی عالمی سطح پر مذمت یا احتجاج کیا گیا ہے انہوں نے اسلامی ممالک کے سربراہان سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر او آئی سی کا اجلاس بلا کر اسرائیل کے خلاف سخت فیصلے کرے جماعت اسلامی غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب اسرائیل اور امریکہ سے لینگے اج اسلامی ممالک کے مجرمانہ غفلت اور خاموشی کے باعث اسرائیل اپنے مظالم میں مزید اضافہ کرتا چلا جارہا ہے لیکن ہم اپنے طور پر انکی بھر پور مدد کرتے رہے گے انہوں نے صوبے بھر کے تاجرز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے گزشتہ روز ہمارے کال کی مکمل حمایت کی اور ہڑتال کو کامیاب بنایا اس موقع ضلعی امیر عبدالحمید ناصر اور دیگر بھی موجود تھے۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات