جھل مگسی: باراتیوں کی کار کو حادثہ، ایک شخص جاں بحق، چار زخمی

اتوار 27 اپریل 2025 22:35

گنداواہ جھل مگسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء) جھل مگسی سے شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے گنداواہ آتے ہوئے باراتیوں کی کار فتح پور کے قریب ٹائر پھٹ جانے کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوگئی ، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ڈرائیور سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

حادثے میں امداد حسین ولد سونا خان مگسی جان کی بازی ہار گئے، جبکہ زخمیوں میں علی محمد، فیاض حسین، ایاز اور حسن علی شامل ہیں۔زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال گنداواہ منتقل کر دیا گیا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس وقوعہ پر پہنچ گئی۔