بلوچستان ریونیو اتھارٹی کے چیئرمین نورالحق بلوچ کاپنجگور ٹیچنگ ہسپتال کا تفصیلی دورہ

اتوار 27 اپریل 2025 23:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2025ء) بلوچستان ریونیو اتھارٹی کے چیئرمین نورالحق بلوچ نے پنجگور ٹیچنگ ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے تھیلیسیمیا کیئر سینٹر، گیس پلانٹ، ایکسرے، ڈینٹل اور دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

نورالحق بلوچ نے ہسپتال کی موجودہ کارکردگی اور سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کے مقابلے میں ہسپتال کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کے دیگر اضلاع کے مقابلے میں پنجگور ٹیچنگ ہسپتال کی کارکردگی کئی گنا بہتر ہے تاہم ہسپتال انتظامیہ کو مزید بہتری کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنی ہوں گی ۔

اس موقع پر ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر وزیر احمد، ڈی ایچ او ڈاکٹر انور عزیز، ڈاکٹر منظور، حاجی ناصر علی کشانی، جاوید کچکول، امان جان اور دیگر ان ہمراہ تھے۔ انہوں نے ہسپتال عملے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بہتر طبی سہولیات کی فراہمی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے نہایت اہم ہے اور ہسپتال انتظامیہ کی مسلسل محنت سے علاقے میں صحت کے شعبے میں بہتری کا رجحان پیدا ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :