Live Updates

نہروں کے متفقہ فیصلے کے بعد بھی احتجاج جاری رہنا افسوس ناک ہے،عابد شیر علی

سڑکیں بند ہونے سے یومیہ بھاری معاشی نقصان پہنچ رہا ،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماکابیان

اتوار 27 اپریل 2025 23:30

عبدالحکیم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ نہروں کا معاملہ صحیح فورم پر لے جانے کے متفقہ فیصلے کے بعد بھی احتجاج جاری رہنا افسوس ناک ہے۔

(جاری ہے)

جاری بیان میں عابد شیر علی نے کہا کہ نہروں کا معاملہ صحیح فورم پر لے جانے کے متفقہ فیصلے کے بعد بھی احتجاج کا جاری رہنا افسوس ناک ہے ،سڑکیں بند ہونے سے یومیہ بھاری معاشی نقصان پہنچ رہا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ صرف ٹیکسٹائل کی صنعت کا خسارہ اربوں روپے میں ہے ،ہر قسم کی ترسیلات بند ہیں بندرگاہوں سے برآمدات رکی ہوئی ہیں اور یہ سب کچھ کسی بیرونی طاقت کا کیا دھرا نہیں بلکہ اندر سے ہی ملکی خزانے اور قوم کے مفادات کو چرکے لگائے جارہے ہیں یہ سب انتہائی افسوس ناک ہے ۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات