پسنی ، گاڑی کے قریب دھماکے سے 2افرادجاں بحق ، ایک شخص زخمی ہوگیا

اتوار 27 اپریل 2025 23:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء) پسنی میں گاڑی کے قریب دھماکے سے 2افرادجاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق اتوار کو پسنی کے علاقے مسکان چوک پر سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے گاڑی میں سوار 2افراد سلمان اور محمد نواز جاں بحق جبکہ ایک شخص نظار ولد حلیم زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

دھماکے سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی دھماکے کے بعد پولیس نے نعشوں اورزخمی کو ہسپتال پہنچادیا جہاں نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔ پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔