جدہ میں ہالی وڈ فلمساز سپائک لِی کی زیرِ نگرانی ’ ڈائریکٹرز پروگرام‘ کا آغاز

پیر 28 اپریل 2025 09:00

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2025ء) سعودی عرب کے شہر جدہ میں (کل)سے ’ریڈ سی لیبس‘ کے تحت معروف فلمساز سپائک لِی کی زیرِ نگرانی نیا ’ڈائریکٹرز پروگرام‘ شروع ہو رہا ہے۔عرب نیوز کے مطابق تین مئی تک جاری رہنے والے اس پروگرام میں سعودی عرب، ایشیا،افریقہ اور عرب دنیاسے تعلق رکھنے والے 15 ابھرتے ہوئے فلم ساز شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

ہدایت کار سپائک لِی اپنے جرات مندانہ وژن اور ایسی کہانیوں کو بیان کے لیے شہرت رکھتے ہیں جو سماج کے مسائل کو فنی گہرائی کے ساتھ اجاگر کرتی ہیں۔ ان کی سرپرستی میں ایونٹ میں شریک فلم ساز، ورکشاپس اور پرسنلائزڈ سیشنز کے ذریعے فنِ ہدایت کاری کے گہرے پہلوؤں پر غور کریں گے۔واضح رہے یہ پروگرام ان ابھرتے ہوئے فلم سازوں کو فلمی دنیا کی نامی گرامی شخصیات سے براہِ راست بات کرنے کا موقع فراہم کرے گا اور اپنے کیریئر کو بلند مقام تک پہچانے اور اس ہنر مندی کو حاصل کرنے کا ذریعہ بنے گا جو اس کام کے لیے از حد ضروری ہے۔