کینیڈا ، پاکستانی امیدوارنوکری سے ایک دن کی چھٹی لے کر الیکشن لڑنے پہنچ گیا

پیر 28 اپریل 2025 12:59

اوٹاوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)کینیڈا کے انتخابات میں ایک منفرد پاکستانی نژاد امیدوار رانا اسلم نے کہا ہے کہ وہ اپنی سرکاری نوکری سے ایک دن کی چھٹی لے کر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، اگر وہ جیت گئے تو ملازمت کو خیرباد کہیں گے نہیں تو اگلے دن نوکری پر واپس چلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق کینیڈا کے شہر ہملٹن کے حلقہ انتخاب سے لبرل پارٹی آف کینیڈا کے ٹکٹ یافتہ پاکستانی نژاد امیدوار رانا اسلم کی حمایت کے لیے لبرل پارٹی کے قائد مارک کارنی دو مرتبہ ہملٹن کا دورہ کر چکے ہیں۔

رانا اسلم کی ایک دلچسپ حقیقت یہ ہے کہ وہ اسی ہملٹن شہر میں انجینئر کے طور پر سرکاری ملازم بھی ہے اور چھٹی لے کر قوائد کے مطابق الیکشن لڑ رہے ہیں، اگر وہ الیکشن جیت کر رکن پارلیمنٹ بن گئے تو 29 اپریل کو اپنی ملازمت سے استعفی دے دیں گے، ورنہ وہ 29 اپریل کو اپنی چھٹی ختم ہونے پر انجینئر کی سرکاری ملازمت پر دوبارہ حاضر ہوجائیں گے۔