فرانس میں نسل پرستی اور نفرت کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے ، صدر میکروں

پیر 28 اپریل 2025 14:40

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)فرانس کے صدر میکروں نے مسلمانوں کی مسجد میں کی گئی دہشت گردی کے دوران ایک نمازی کو چاقو سے شہید کرنے کے واقعے پر ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ فرانس کی مذہب کی بنیاد پر نفرت اور نسل پرستی کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس کی خدیجہ مسجد میں پیش آنے والے واقعے کے بعد میکروں نے گزشتہ روزسامنے آنے والے اپنے بیان میں یہ کہا ۔انہوں نے ایکس پر مزید لکھاکہ عبادت کی آزادی کی خلاف ورزی نہیں کی جا سکتی ۔