نیتن یاہو اور انٹیلی جنس سربراہ کے درمیان عدالتی جنگ میں شدت

شین بیت چیف رونن بار جھوٹا اور مکارشخص ہے،اسرائیلی وزیراعظم کا الزام

پیر 28 اپریل 2025 14:40

ْتل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)اسرائیلی سپریم کورٹ میں اپنا دفاع کرتے ہوئے اور انٹیلی جنس ادارے شین بیت کے چیف کی طرف سے لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے وزیر اعظم نیتن یاہو نے سخت موقف اختیار کیا ہے اور شین بیت چیف رونن بار کو جھوٹا قرار دیا ہے تاہم نیتن یاہو نے اس الزام کی واضح تردید نہیں کہ ہے کہ عدالت میں جاری کرپشن کیسز میں شین بار وزیر اعظم کی مدد کریں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بیک وقت فلسطینیوں کے خلاف جنگ کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے انٹیلی جنس اداروں اور عدالتوں کے خلاف بھی حالت جنگ میں ہیں اور اسرائیلی اداروں میں سے بعض کھلے عام وزیر اعظم کو غلط قرار دینے کے مقف پر قائم ہیں۔ اتوار کے روز اسرائیلی وزیر اعظم نے اسی سلسلے میں اپنا دفاع کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں اپنا تفصیلی بیان داخل کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :