ہریانہ میں ہندو انتہاپسندوں کی مسلمانوں کی دکانوں میں توڑ پھوڑ،لوٹ مار

پولیس نے بی جے پی اورآر ایس ایس کے غندوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے اور وہ مسلمانوں پر حملوں کو معمولی واقعات قرار دے رہی ہے

پیر 28 اپریل 2025 15:44

چندیگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)بھارتی ریاست ہریانہ میں بھارتیہ جنتاپارٹی ، راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ،بجرنگ دل اور وشوا ہندو پریشد جیسی ہندو انتہاپسند تنظیموں کے ارکان نے مسلمانوں کی کئی دکانوں پر دھاوا بول کر توڑ پھوڑ کی اور دکان مالکان کو تشدد کا نشانہ بنایا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہندو انتہاپسند تنظیموں کے ارکان ہریانہ اور بی جے پی کے زیر اقتدار دیگر ریاستوں میں کشمیر یوںسمیت مسلمانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں جبکہ پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ہندو انتہاپسندوں نے ہریانہ کے علاقوں نیلسن روڈ اور رائے مارکیٹ کی دکانوں کو زبردستی بند کرا دیا جس سے حالات کشیدہ ہو گئے۔ امبالہ کے علاقے ساہا میں ہندو انتہاپسندوں نے ’’جے شری رام‘‘کے نعرے لگاتے ہوئے مسلمانوں کی دکانوں کو نذرآتش کردیا۔ ہندوتوا تنظیموں نے یہ حملہ پہلگام واقعے کے خلاف احتجاج کے دوران کیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں واضح طور پر مسلمانوں کی دکانوں کی توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کی کارروائیوں کو د یکھا جاسکتا ہے، لیکن پولیس نے بی جے پی اورآر ایس ایس کے غندوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے اور وہ مسلمانوں پر حملوں کو معمولی واقعات قرار دے رہی ہے۔