صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کا ریسکیو ہیڈکوارٹر کا دورہ

پیر 28 اپریل 2025 16:15

صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کا ریسکیو ہیڈکوارٹر کا دورہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)صوبائی وزیر محکمہ صحت و ایمرجنسی سروسز پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے ورلڈ ڈے فار سیفٹی اینڈ ہیلتھ ایٹ ورک پلیس کے موقع پر ریسکیو ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے بریفنگ دی۔اس موقع پر دیگر افسران بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق محکمہ ایمرجنسی سروسز پنجاب دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نے صوبائی وزیرصحت کوبریفنگ میں بتایاکہ ایئر ایمبولینس سروس الحمدللہ کامیابی سے جاری ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر صوبہ بھر میں 6 ہزار سے زائد ایمرجنسی ریسکیو سروسز فراہم کی جا رہی ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ عوام الناس کو بروقت ریسکیو سروسز کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ بروقت ریسکیو سروسز کی فراہمی اور ورکرز کی سیفٹی پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے۔آج کا دن سیفٹی اور کام کرنے کی جگہ پر حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کے عہد کا دن ہے۔ فیکٹریز و دیگر تمام ورکرز سے کام کرنے کی جگہ پر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہیں۔