مانسہرہ ، جیپ کھائی میں گرنے سے 4 خواتین جاں بحق ،6 افراد زخمی

پیر 28 اپریل 2025 17:06

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2025ء) مانسہرہ کے علاقے کن چھجڑی میں جیپ کھائی میں گرنے سے 4 خواتین جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جیپ سنڈی سے جبوڑی جارہی تھی کہ اس دوران بریک فیل ہوجانے کے باعث جیپ کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 4 خواتین جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہو گئے۔ مقامی افراد نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔پولیس اور امدادی ٹیمیں حادثے کی تحقیقات کر رہی ہیں ۔زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :