Live Updates

بھارتی فورسزکے ضلع ڈوڈہ میں 13مقامات پر چھاپے

پیر 28 اپریل 2025 17:13

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2025ء) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فورسز نے ضلع ڈوڈہ میں 13مقامات پر چھاپے مارے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فورسز اہلکاروں نے ضلع کے مختلف علاقوں میں گھر گھر چھاپوں اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران مسلم کمیونٹی کو ہراساں کیا اور گھروں کے کاغذات اور ڈیجیٹل آلات ضبط کرلئے۔قبل ازیں بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون'' یواے پی اے'' کے تحت سرینگر شہر میں متعدد گھروں پر چھاپے مارے اورتلاشیاں لیں۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات