ضلعی انتظامیہ ایبٹ کا لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متاثرہونے والے سکول کا دورہ

پیر 28 اپریل 2025 21:03

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن( ر)ثناءاللہ کی ہدایات پرگورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کالا پانی سے ملحقہ نجی تعمیراتی کام کے دوران لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سکول کے انفراسٹرکچر کو نقصان کا جائزہ لینے کے حوالے سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گلیات نے سکول کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے متاثرہ سکول کے دورے کے دوران سکول کو پہنچنے والے نقصان کے تخمینہ اور سکول کی بحالی کے حوالے سے ڈی ای او ایجوکیشن کوسفارشات کی ہدایات جاری کیں تا کہ سکول کی جلد بحالی کے بعد بچوں کی پڑھائی دوبارہ شروع کی جائے، انہوں نے متبادل عمارت میں سکول کی عارضی منتقلی، بچیوں کی پڑھائی کا جائزہ لیا اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :