گنداخہ، زمینداروں کا کھیرتھر کینال کے مختلف ریگولیٹرز کے کام کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد

پیر 28 اپریل 2025 22:56

گنداخہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر اوستا محمد ارشد حسین جمالی کی زیر نگرانی ایکسیئن کھیرتھر کینال مہر اللہ انصاری اور زمینداروں کے درمیان کھیرتھر کینال کے مختلف ریگولیٹرز کے کام کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام زمینداروں نے ڈپٹی کمشنر کو جاری کام کے حوالے سے درخواست دی اور اپنے تحفظات پیش کئیے جس پر ڈپٹی کمشنر نے ایکسیئن کھیرتھر کینال کو ہدایت کی کہ ریگولیٹرز کا کام جہاں پر ہے وہاں پر رہے گا محکمہ ایریگیشن سکھر سے ایکسپرٹ انجینئرز اور انگریزوں کا ریکارڈ لیکر آئیں گے جس کے مطابق ریگولیٹرز کا کام ہوگا جس کے بعد تمام زمینداروں نے اتفاق کیا اس موقع پر معروف زمینداروں میر خان جمالی علی بخش جمالی سید ریاض حسین شاہ حاجی فضل محمد شہلیانی میر کاشف علی جمالی ، میر حبیب اللہ مینگل میر ذوالفقار علی شہلیانی میر حسن خان شہلیانی میر مبارک خان ڈومکی میر مہر اللہ خان پلال میر حسن جمالی اعجاز خان شاہلزئی شاہ زمان خان جمالی ڈاکٹر قدرت اللہ جمالی حاجی عبدالحمید خان جمالی میر محمد جمالی عبدالستار جمالی حاجی علی شیر جمالی سرکردہ محمد صدیق عمرانی مہر اللہ بخشلانی ایاز علی جمالی حبیب اللہ لاشاری سکندر علی لاشاری فہیم خان رند ، گنداخہ پریس کلب کے صحافی سلیم گوپانگ اور نور حسن جمالی بھی موجود تھے۔