Live Updates

لاہور: صنم جاوید شوہر سمیت گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل

پیر 28 اپریل 2025 23:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2025ء) پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید اور ان کے شوہر کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے دونوں میاں بیوی کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا، کوٹ لکھپت جیل کے قریب سے صنم جاوید اور اس کے شوہر پروفیسر عتیق کو حراست میں لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پولیس کی بھاری نے دونوں میاں بیوی کو حراست میں لیا اور اپنے ہمراہ لے کر روانہ ہوگئی۔

اہلخانہ نے تصدیق کی کہ صنم جاوید کے ساتھ ان کے شوہر عتیق ریاض کو بھی حراست میں لیا گیا۔

(جاری ہے)

صنم جاوید 9 مئی کیسز کی جیل میں جاری عدالتی سماعت کے بعد کوٹ لکھپت جیل سے باہر نکلی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق صنم جاوید کو روڈ بلاک کرکے اشتعال انگیز نعرے بازی اور ریاست مخالف نعرے لگانے پر تھانہ اسلام پورہ میں پولیس مدعیت میں درج مقدمہ میں گرفتار کیا گیا۔ مقدمہ نمبر 486میں عالیہ حمزہ، صنم جاوید، نازیہ بلوچ، انتظار حسین پنجوتھہ سمیت 35 نامعلوم افراد کے خلاف درج ہے۔ مقدمہ 8 فروری کو تھانہ اسلام پورہ میں درج کیا گیا، مقدمہ میں انویسٹی گیشن اسلامپورہ پولیس نے صنم جاوید کو گرفتار کیا ہے۔ انویسٹی گیشن پولیس نے کہا کہ صنم جاوید سے مزید تفتیش کی جائے گی۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات