Live Updates

مودی حکومت پہلگام واقعے کو سیاسی رنگ دے رہی ہے، اداکارہ ثناء

مودی حکومت کے اقدامات خود بھارت کیلئے نقصان دہ ثابت ہوں گے، میڈیا سے گفتگو

پیر 28 اپریل 2025 23:14

مودی حکومت پہلگام واقعے کو سیاسی رنگ دے رہی ہے، اداکارہ ثناء
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)پاکستانی اداکارہ ثنا نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی حکومت پہلگام واقعے کو سیاسی رنگ دے رہی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ ثنا نے کہا کہ پہلگام واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، بھارتی حکومت اسے سیاسی رنگ دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نریندر مودی حکومت کے اقدامات خود بھارت کیلئے نقصان دہ ثابت ہوں گے۔اداکارہ ثنا نے کہا کہ بھارت اپنی حدود میں رہے، دونوں ممالک کے عوام جنگ نہیں چاہتے، ہمیں انسانیت سے متعلق سوچنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ حالیہ صورتحال میں پاکستان نے نہایت صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے، بھارتی حکومت کو چاہیے وہ ایسے ہتھکنڈوں سے باز رہے۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات