ایبٹ آباد ، پبلک سروس کمیشن خیبرپختونخوا ٹیسٹ کے موقع پر ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی

پیر 28 اپریل 2025 23:18

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2025ء) ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد نے پبلک سروس کمیشن خیبرپختونخوا ٹیسٹ کے موقع پر ہرقسم کے اجتماعات پر پابندی عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد نے پیر کوپبلک سروس کمیشن خیبرپختونخوا کی جانب سے مختلف پوسٹوں پر تعیناتی کے لیے ٹیسٹ کے انعقاد کے دوران ایبٹ آباد میں موجود سینٹرز کے اطراف میں دو سو گز کے دائرے میں ہر قسم کے اجتماع پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی جسکی خلاف ورزی پر دفعہ 188 پی پی سی کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی،پابندی کا اطلاق 29 اور 30 اپریل کو ہو گا۔

متعلقہ عنوان :