وزیراعظم کی وانا میں دہشتگرد حملے کی مذمت

نہتے اور معصوم شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والے انسانیت کے دشمنوں کو بہت سخت قیمت ادا کرنی پڑے گی، شہبازشریف

پیر 28 اپریل 2025 23:34

وزیراعظم کی وانا میں دہشتگرد حملے کی مذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ نہتے اور معصوم شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والے انسانیت کے دشمنوں کو بہت سخت قیمت ادا کرنی پڑے گی۔ اپنے بیان میں وزیراعظم نے حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے شہداء کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا ء کی ۔وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاء کی ۔ شہبازشریف نے کہاکہ نہتے اور معصوم شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والے انسانیت کے دشمنوں کو بہت سخت قیمت ادا کرنی پڑے گی۔ وزیراعظم نے کہاکہ ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت اور سیکیورٹی فورسز پر عزم ہیں