ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں سے ملاقات،مسائل سنے

پیر 28 اپریل 2025 19:10

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں سے ملاقات کر کے مسائل سنے۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد آصف علی خان نے سوموار کو اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں سے اپنے دفتر میں ملاقات کی جس کے دوران انہوں نے شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ محکمہ جات کو حل کرنے کے احکامات دئیے۔

(جاری ہے)

شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل کا بروقت حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے جس کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے،تمام انتظامی دفاتر عوام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں جہاں موجود افسران روز مرہ کی بنیاد پر عوام کے مسائل سن کر حل کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :