پاور سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ میں کمی کی تفصیلات سامنے آگئیں

پیر 28 اپریل 2025 19:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)حکومت کے ابتدائی 13 ماہ میں پاورسیکٹرکے سرکلرڈیٹ میں کمی کی تفصیلات سامنے آگئیں۔پاورڈویژن کی دستاویز کے مطابق موجودہ حکومت میں مارچ 2024 سے لے کر مارچ 2025 کے دوران پاور سیکٹرکا گردشی قرضہ 283 ارب روپیکم ہوکر 2 ہزار 396 ارب روپے پرآگیا۔

(جاری ہے)

دستاویز سے پتا چلتا ہے کہ مارچ 2025 تک پاور سیکٹرکا سرکلر ڈیٹ 2 ہزار 396 ارب روپے ریکارڈکیا گیا اور فروری 2024 تک پاورسیکٹر کے سرکلرڈیٹ کا حجم 2 ہزار 679 ارب روپے تھا-دستاویز کے مطابق فروری 2025کے مقابلیمیں مارچ 2025کیایک مہینیمیں پاور سیکٹرکا سرکلرڈیٹ 135 ارب روپیکم ہوا، فروری 2025 تک پاورسیکٹرکا گردشی قرضہ 2 ہزار 531 ارب روپے تھا۔

دستاویز سے مزید پتا چلتا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں جولائی 2024 سے لے کر مارچ 2025 کے دوران پاور سیکٹرکے سرکلر ڈیٹ میں 3 ارب روپیکا اضافہ ہوا، جون 2024 تک پاور سیکٹر کیگردشی قرضیکا حجم 2 ہزار 393 ارب روپے تھا۔

متعلقہ عنوان :