خیبر پختونخوا میں ڈاکٹرز کی کمی ہے ،ایمرجنسی بنیادوں پر ڈاکٹرز تعینات کئے جائیں گے ،صوبائی مشیر صحت

پیر 28 اپریل 2025 19:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2025ء) مشیر صحت احتشام علی نے کہاہے کہ صوبے میں خالی آسامیوں پر تعیناتیاں کا عمل شروع کیاہے الائی ہسپتال میں تعیناتی کیلئے متعلقہ ڈی ایچ اوزسے بات کرونگا صوبے میں ڈاکٹرز کی کمی ہے ہماری کوشش ہے کہ ایمرجنسی بنیادوں پر ڈاکٹرزلیں پہلے مرحلے میں 166ڈاکٹرزاورپھر102ڈاکٹروں کوڈی ایچ کیومیں میرٹ کی بنیاد اوربغیرٹرانسفرپالیسی کے تحت تعینات کئے جارہے ہیں ڈاکٹروں کی پروموشن کے بعد چھ سوسے سات سوتک آسامیاں بھی پرہوجائیں گی ،وہ صوبائی اسمبلی اجلاس میں اظہارخیال کررہے تھے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں ایم پی اے زبیراحمد نے توجہ دلاؤنوٹس پیش کرتے ہوئے کہاکہ الائی کٹیگری ڈی ہسپتال میں 26ڈاکٹروں کی اسامیاں ہیں لیکن وہاں صرف دو ڈاکٹرموجود ہیں ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کی وجہ سے علاقہ کے لوگ ایبٹ آباد کا رخ کرتے ہیں جس سے مریض انتہائی تکلیف سے گزررہے ہیں لہذا کٹیگری ڈی ہسپتال میں ڈاکٹروں کی ایمرجنسی طو رپر تعیناتیاں کی جائیں، دریں اثناء ایم پی اے نثارباز نے توجہ دلاؤنوٹس پیش کرتے ہوئے کہاکہ فزیکل ایجوکیشن ٹیچرمتعلقہ ڈگری کاہوناضروری ہے، وزیر تعلیم فیصل ترکئی نے جواب دیاکہ 2012ء کی پالیسی کے تحت ہم نے میرٹ اورشفافیت کویقینی بنایاہے۔