Live Updates

ڈاکٹر شفقت ایاز کی قیادت میں ٹوٹائی میں شمولیتی تقریب ،معززین اور عوام کی شرکت

پیر 28 اپریل 2025 19:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے سائنس ٹیکنالوجی و انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر شفقت ایاز کی قیادت میں پیر کے روز ٹوٹائی میں ایک شاندار شمولیتی تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں علاقے کے معززین اور عوام کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔اس موقع پر شرکاء نے سڑکوں کی خستہ حالی، تعلیم، صحت، اور بجلی سمیت دیگر بنیادی مسائل اجاگر کیے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر شفقت ایاز نے عوام کو یقین دلایا کہ ان مسائل کو سنجیدگی سے لیا جائے گا اور وہ انہیں متعلقہ اداروں، بشمول وزیر جنگلات پیر مصور غازی اور رکن قومی اسمبلی جنید اکبر تک پہنچا کر جلد از جلد حل کروانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔پروگرام کے دوران یونین کونسل ٹوٹائی کے چیئرمین صادق خان کی موجودگی میں اسلام، اسرار، نور گلاب، فتح اللہ، ولایت، حبیب اللہ، کشمل علی خان، بحر کرم، بخت روان اور ادریس سمیت کئی معززین نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔یہ اجتماع علاقے میں عوامی شعور اور پاکستان تحریک انصاف پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا واضح ثبوت ہے، جو ترقی و خوشحالی کی نئی راہوں کو ہموار کرے گا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات