ریجنل ہیڈ وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ غلام سرور بروہی کا کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قائم ون ونڈو فیسلیٹیشن ڈیسک کا دورہ

پیر 28 اپریل 2025 20:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2025ء) وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ کے ریجنل ہیڈ غلام سرور بروہی اور ڈپٹی رجسٹرار امیر محمد رند نے کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قائم ون ونڈو فیسلیٹیشن ڈیسک کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران انہوں نے مسافروں کو فراہم کی جانے والی مختلف سہولیات کا معائنہ کیا اور ایئرپورٹ انتظامیہ کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ہدایات جاری کی کہ ایئرپورٹ پر آنے والے مسافروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے اور ون ونڈو فیسلیٹیشن ڈیسک پر تمام ایجنسیز کے لوگ موجود رہیں تاکہ مسافروں کو کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

دورے کے دوران ریجنل ہیڈ غلام سرور بروہی اور ڈپٹی رجسٹرار وفاقی محتسب کوئٹہ امیر محمد رند نے عوام سے ان کے مسائل بھی سنے اور ون ونڈو فیسلیٹیشن ڈیسک کو فوری طور پر ان مسائل کو حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔عوام نے وفاقی محتسب کے دورے کو خوش آئند قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :