ةاسلام آباد کی ترقی و خوشحالی اور سیکٹر ڈویلپمنٹ سی ڈی اے کی اولین ترجیح ہے‘محمد علی رندھاوا

پیر 28 اپریل 2025 20:00

t اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2025ء)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے سیکٹر I-12 کا اچانک دورہ کیااور ہدایت کی کہ سیکٹر I-12 کے ترقیاتی کاموں میں حائل تمام رکاوٹوں کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے۔،ممبر ایڈمن، ممبر فنانس، ممبر پلاننگ، ممبر انوائرمنٹ، ممبر آئی ٹی، ممبر اسٹیٹ، ڈی جی انفورسمنٹ، ڈی جی ورکس، ڈی جی انوائرمنٹ، ڈی جی سینی ٹیشن، پراجیکٹ ڈرایکٹر سیکٹر I-12، اسلام آباد انتظامیہ کے اعلیٰ افسران سمیت سی ڈی اے کے دیگر افسران بھی چیئرمین سی ڈی اے کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے کہا کہ اسلام آباد کی ترقی و خوشحالی اور سیکٹر ڈویلپمنٹ سی ڈی اے کی اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کو ایک جدید ڈیجٹلائز، سیاحتی اور خوبصورت شہر بنانے کے علاوہ عوام کی رہائشی سہولیات کو پورا کرنے کیلئے نہ صرف سی ڈی اے سیکٹر ڈویلپمنٹ انفراسٹرکچر کی بہتری، بیوٹیفکیشن، تعلیمی اور تفریحی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام توانائیاں صرف کررہا ہے تاکہ عوام کے مسائل کو انکی دہلیز پر حل کرنے میں مدد مل سکے۔

چیئرمین سی ڈی اے نے اپنے دورہ کے دوران سیکٹر I-12 میں نہ صرف ترقیاتی کاموں کا ذاتی طور پر جائزہ لیا بلکہ موقع پر متعلقہ افسران کو سیکٹر I-12 میں جاری ترقیاتی کاموں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت جاری کی۔چیئرمین سی ڈی اے کی سیکٹر I-12 سے ہر قسم کی غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کو فوری مسمار کرنے اور اراضی واگزار کروانے کی ہدایت کی اورکہا کہ سیکٹر I-12 سے باقی ماندہ کوڑا کرکٹ فوری طور پر اٹھایا جائے تاکہ ترقیاتی کام بروقت مکمل کئے جاسکیں، سیکٹر I-12 اسلام آباد اور راولپنڈی کے سنگم پر واقع ہے، سیکٹر I-12 کی لوکیشن نہ صرف بہترین ہے بلکہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہریوں کیلئے سیکٹر I-12 ایک گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے، سیکٹر I-12 کے ترقیاتی کاموں میں حائل تمام روکاوٹوں کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :