خیبرپختونخوااسمبلی ، ڈپٹی سپیکر اسمبلی کیلئے سرکاری رہائش گاہ کی نامزدگی اورعلی وزیر کی غیرمشروط رہائی سے متعلق قراردادیں متفقہ طو رپر منظور

پیر 28 اپریل 2025 21:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)خیبرپختونخوااسمبلی نے ڈپٹی سپیکر اسمبلی کیلئے سرکاری رہائش گاہ کی نامزدگی اورعلی وزیر کی غیرمشروط رہائی سے متعلق قراردادیں متفقہ طو رپر منظورکرلیں۔ پیر کے روز اسمبلی اجلاس میں ایم پی اے عبدالکبیر خان نے قراردادپیش کرتے ہوئے کہاکہ جمہوری ملک میں الیکشن کے بعد عوامی نمائندگان منتخب ہوکر اسمبلیوں میں حلقے کی نمائندگی کرتے ہیں جن کیلئے دیگرسہولیات کے ساتھ سرکاری رہائش گاہ موجود ہوتی ہیں تاہم صوبے میں ڈپٹی سپیکرکیلئے ڈپٹی سپیکرہاؤس نہ ہونے کی وجہ سے موجودہ ڈپٹی سپیکر کو عہدہ سنبھالنے کیلئے سرکاری رہائش گاہ ڈھونڈنے کیلئے سرکاری دفاترکے چکر لگانے پڑے لہذایہ اسمبلی سفارش کرتی ہے گورنرہاؤس،وزیراعلیٰ ہاؤس،سپیکرہاؤس،آئی جی پی پولیس اور چیف سیکرٹری ہاؤس کی طرح ڈپٹی سپیکر کیلئے بھی موجودہ سرکاری ہاؤس نمبرپندرہ پشاورگارڈن کوڈپٹی سپیکرہاؤس قرار دیاجائے تاکہ موجودہ اورآنیوالے ڈپٹی سپیکر کیلئے رہائش گاہ کی سہولت میسر ہو۔

(جاری ہے)

اے این پی رکن نثارباز نے قراردادپیش کرتے ہوئے کہاکہ سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی مسلسل گرفتاریوں اور جھوٹے مقدمات کے اندرج اور ان پرجاری انتقامی کارروائیوں پر تشویش کااظہار کرتاہے علی وزیر اسوقت سخت علیل ہے اورعلاج سے محروم ہے انہیں ایک سے دوسرے جیل منتقل کیاجارہاہے جس سے انکی جسمانی وذہنی صحت متاثرہورہی ہے یہ انسانی تقاضوں کی کھلی خلاف ورزی ہے یہ ایوان مطالبہ کرتاہے کہ علی وزیر کوغیرمشروط طو رپر رہا کرکے انکے خلاف مقدمات واپس لئے جائیں۔