چور کو پڑ گئے مور، پہلگام فالس فلیگ حملے پر ارکان اسمبلی مودی پر برس پڑے

حملہ آور 200 کلومیٹر تک اندر کیسے گھس آئے،ہماری انٹیلی جنس کیا کر رہی تھی ،وجے ودتیوار

پیر 28 اپریل 2025 21:50

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)پہلگام واقعے میں مودی حکومت کی نااہلی اور ناقص کارکردگی کی قلعی کھل گئی ،خود بھارتی ارکان اسمبلی بھی حکومت پر پھٹ پڑے۔بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنماء رکن قانون ساز اسمبلی وجے ودتیوار نے بھی مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے پہلگام فالس فلیگ حملے پر سخت سوالات اٹھا دیئے۔

رکن اسمبلی وجے ودتیوار نے سوال کیا ہے کہ پہلگام واقعہ کی ذمہ داری کس کی ہی یہ ذمہ داری تو سرکار کو لینی چاہئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پہلگام میں27لوگوں کی جان گئی، مودی سرکار کی سیکیورٹی کیوں نہیں تھی ۔وجے ودتیوار نے کہا کہ حملہ آور 200کلومیٹر تک اندر کیسے گھس آئے،ہماری انٹیلی جنس کیا کر رہی تھی ۔انہوں نے کہا کہ ان سوالوں کا جواب ڈھونڈنے کے بجائے یہاں بر بات ہوتی ہے تو یہ کہ دہشتگردوں نے مذہب پوچھ کر مارا۔رکن اسمبلی وجے ودتیوار نے سوال کیا کہ کیا دہشتگرد کے پاس اتنا وقت ہوتا ہے کہ وہ مقتولین سے پوچھے کہ تمہارا مذہب کیا ہی ۔وجیودتیوار نے کہا کہ پہلگام حملے میں حکومت کی ناکامی اور انٹلیجنس فیلئیر پر کوئی بات نہیں کرتا صرف عوام کو بیوقوف بنایا جاتا ہے۔