ترجمان حکومت بلوچستان کانوشکی میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے پر دکھ کا اظہار

پیر 28 اپریل 2025 22:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2025ء) ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے نوشکی میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئل ٹینکرمیں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی شدت سے موقع پر موجود فائر بریگیڈ کی گاڑی بھی متاثر ہوئی ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ حادثے میں 30 سے زائد افراد کے جھلسنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جن میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں ،زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سول ہسپتال اور بی ایم سی منتقل کیا جا رہا ہے ،ترجمان کے مطابق ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے متاثرہ افراد کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ،شاہد رند نے کہا کہ یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے جس کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :