سعودی عرب نے حج ضوابط کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ ریال جرمانے اور بیدخلی کی سزا کا اعلان کردیا

منگل 29 اپریل 2025 08:50

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) سعودی عرب نے حج ضوابط کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ ریال جرمانے اور بیدخلی کی سزا کا اعلان کردیا ۔ایس پی اےکے مطابق وزارت داخلہ کا کہنا ہے ایسے افراد جو حج پرمٹ کے بغیر حج ادا کرنے کی کوشش کرے کا اس پر 20 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائےگا۔

(جاری ہے)

مکہ پرمٹ کے بغیر کسی بھی غیرملکی کو یکم ذوالقعدہ بمطابق 29 اپریل سے 14 ذوالحجہ تک کسی بھی نوعیت کے وزٹ ویزے پرآنے والے غیرملکی مکہ مکرمہ یا مشاعرمقدسہ میں داخل نہیں ہوسکتے۔

مقررہ ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے کو بھی 20 ہزار ریال جرمانے کا سامنا ہوگا۔کوئی بھی ایسا شخص جس نے اپنے نام پر بیرون ملک سے ایک یا متعدد وزٹ ویزے (تمام اقسام) کے جاری کرائے ہوں اور وزٹ ویزے پر آنے والے غیرملکی ممنوعہ مدت (یکم ذوالقعہ ) میں مکہ مکرمہ داخل ہوں اور حج ادا کرنے کی کوشش کریں اس صورت میں وزٹ ویزا جاری کرنے والے پرایک لاکھ ریال جرمانہ ہوگا۔