مالی ، فوجی کارروائی کے دوران 21 دہشت گردہلاک

منگل 29 اپریل 2025 10:10

بماکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) مالی میں فوجی کارروائی کے دوران 21 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔ شنہوا کے مطابق مالی کی فوج نےاعلان کیا کہ اس نے مغربی مالی کے علاقے سیبابوگو میں آپریشن کے دوران 21 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

فوج نےبیان میں کہا کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنانے والے فضائی حملوں، ان کے کئی ٹھکانوں کو تباہ کرنےکی بدولت سیبابوگو اب کنٹرول میں ہے۔ فوج نے کہاکہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے درجنوں ہتھیار بشمول گولہ بارود ، گاڑیاں اور مواصلاتی آلات برآمد ہوئے ہیں ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ زخمی اور فرار ہونے والے افراد کا پتہ لگانے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہیں۔