صعدہ پرامریکی حملے میں اموات کی تعداد 68 ہوگئی ہے، حوثی میڈیا

منگل 29 اپریل 2025 13:37

واشنگٹن /صنعا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)حوثی میڈیا نے پیر کو بتایا ہے کہ شمالی یمن میں باغیوں کے گڑھ صعدہ میں افریقی پناہ گزینوں کی پناہ گاہ پر امریکہ سے منسوب فضائی حملے میں کم از کم 68 افراد جاں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

حوثی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ امریکہ کی جانب سے صعدہ شہر میں غیر قانونی تارکین وطن کے ایک مرکز کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں 68 افریقی تارکین وطن جاں بحق اور 47 زخمی ہو گئے۔ اس سے قبل اموات کی تعداد 35 بتائی گئی تھی۔ واشنگٹن ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کو نشانہ بنانے کے لیے تقریبا روزانہ بمباری کی مہم چلا رہا ہے۔