پاکستانی ٹی وی پروگرام میں شرکت پر سابق نائب امریکی وزیرخارجہ رافیل کیخلاف بھارتی میڈیا نے پروپیگنڈا شروع کردیا

منگل 29 اپریل 2025 13:58

پاکستانی ٹی وی پروگرام میں شرکت پر سابق نائب امریکی وزیرخارجہ رافیل ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)امریکا کی سابق نائب وزیر خارجہ رابن رافیل کی پاکستانی ٹی وی پروگرام میں شرکت کے بعدبھارتی میڈیا نے ان کے خلاف پروپیگنڈا شروع کردیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا نے رابن رافیل پر ماضی میں پاکستان کے مفاد کیلیے کام کرنے کے بے بنیاد الزامات کا دوبارہ شور کرنا شروع کردیا۔حقیقت میں رابن رافیل پر اس قسم کا کوئی بھی الزام کسی بھی امریکی عدالت میں ثابت نہیں ہوا اور وہ ان الزامات سے طویل عرصہ پہلے کلیئر ہوچکی ہیں۔خیال رہے کہ رابن رافیل کا کہنا تھا کہ پاکستان کی غیر جانبدارنہ تحقیقات کی پیشکش ایک مثبت پیشرفت ہے۔