لاہور ہائیکورٹ،سائن بورڈزاور تجاوزات کےخلاف درخواست کی سماعت،فریقین سے دلائل طلب

منگل 29 اپریل 2025 14:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے اندرون شہر (لاہور میں )بڑے سائن بورڈز اور تجاوزات کے خلاف کارروائی کے لیے دائر درخواست پر فریقین سے دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 27 مئی تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے سماجی شخصیت حیدر علی مرزا کی درخواست پر منگل کو سماعت کی جس میں اندرون شہر میں بڑے سائن بورڈز اور تجاوزات کے خلاف کارروائی کی استدعا کی گئی۔ عدالت نے فریقین سے دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 27 مئی تک ملتوی کر دی۔