لائیوسٹاک فارمرزکیلئے خصوصی مشاورتی مہم بھی جاری ہے، ڈپٹی ڈائریکٹرلائیو اسٹاک

منگل 29 اپریل 2025 14:16

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) محکمہ لائیو سٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ مویشی پال حضرات ولائیو سٹاک فارمرز کو دودھ و گوشت کی بہترین پیداوار کے حصول کیلئے تمام ممکن سہولیات فراہم کر رہا ہے اور لائیوسٹاک فارمرز کیلئے خصوصی مشاورتی مہم بھی جاری ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیوسٹاک سمبڑیال احسن تصور چیمہ نے آج منگل کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ فارمرز کو دودھ و گوشت کی بہترین پیداوار کے حصول کیلئے تمام ممکن سہولیات فراہم کر رہا ہے اور لائیوسٹاک فارمرز کیلئے خصوصی مشاورتی مہم بھی جاری ہے تا کہ فارمرز لائیوسٹاک کے مشوروں سے مستفید ہو کر گوشت اور دودھ کی پیداوار میں اضافہ سمیت معاشی ترقی و اقتصادی استحکام میں معاون ثابت ہوسکیں اور ملکی غذائی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ اضافی دودھ و گوشت اور اس سے تیار ہونے والی دیگر مصنوعات برآمد کر کے قیمتی زرمبادلہ کمایا جاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ جانوروں خصوصا دودھ دینے والے مویشیوں کو تازہ اور وافر مقدار میں پانی فراہم کرنا اشد ضروری ہے کیونکہ اس سے جہاں مویشیوں کو کئی بیماریوں سے بچایا جاسکتا ہے وہیں دودھیل جانوروں کی دودھ کی پیداوار میں بھی اضافہ ممکن ہے جبکہ اس عمل سے جانوروں کی بہتر افزائش نسل بھی ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ نے اس سلسلہ میں ایک فری ہیلپ لائن بھی قائم کر رکھی ہے لہذا مویشی پال حضرات اس سلسلہ میں فری ہیلپ لائن سے بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :