معذور افراد کے قانون پر عملدرآمد نہ ہونے کیخلاف درخواست، فریقین سے وضاحت طلب

منگل 29 اپریل 2025 16:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے معذور افراد کے حقوق کے تحفظ کے لئے بنائے گئے قانون پر عملدرآمد نہ ہونے کے خلاف درخواست پرفریقین سے حتمی تفصیلی دلائل طلب کرلیئے۔

(جاری ہے)

درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ 2022 میں معذور افراد کی فلاح و بہبود کے لئے قانون بنایا گیا لیکن تاحال اس کے قواعد وضوابط نہیں بنائے گئے اور نہ ہی نوکریوں میں معذور افراد کے کوٹہ پر بھرتیاں کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :