استور،ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے کا سینیٹری سیوریج سسٹم گلگت شہر کے مختلف ترقیاتی سائٹس کا دورہ

منگل 29 اپریل 2025 16:20

استور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) نے آج پراجیکٹ ڈائریکٹر سیوریج سسٹم ، نیشنل لاجسٹک سیل (NLC) کے سینئر پراجیکٹ مینیجر اور کنسلٹنٹ کے پراجیکٹ مینیجر کے ہمراہ جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران جن مقامات کا دورہ کیا گیا،ان میں یادگار محلہ نیا نگرل،ویٹرنری روڈ، نزد ڈی سی آفس گلگت، ریاض روڈ، جوٹیال،کرسچن کالونی گلی، جوٹیال، تبارک میڈیکل سینٹر گلی، جوٹیال گلگت شامل تھے۔

ڈائریکٹر جنرل نے ان ترقیاتی سائٹس پر کام کے معیار، پیش رفت، وسائل کی تعیناتی اور عوامی مشکلات سے متعلق پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت جاری کی کہ منصوبے کی رفتار میں مزید بہتری لائی جائے اور عوام کو درپیش مشکلات کے پیش نظر تمام ضروری احتیاطی تدابیر اپنائی جائیں۔

(جاری ہے)

ڈی جی جی ڈی اے نے جاری کام کے معیار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے 31 دسمبر 2025 کی تکمیل کی مقررہ مدت کے اندر منصوبے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے مزید ورکنگ سائٹس پر کام تیز کرنے اور درکار وسائل کی فوری فراہمی کی ہدایت کی۔

انہوں نے خاص طور پر سی اینڈ ڈبلیو کی ترجیحی سڑکوں پر باقی ماندہ کام مکمل کرنے پر زور دیا۔اس موقع پر فیلڈ اسٹاف کو بھی ہدایت کی گئی کہ وہ عوامی شکایات کا بروقت ازالہ کریں اور مقامی افراد کی جانب سے منصوبے کی تکمیل سے قبل سینیٹری سیوریج کا پانی چھوڑنے کی کوششوں کو روکا جائے تاکہ ترقیاتی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔\378

متعلقہ عنوان :