محکمہ تحفظ ماحول ننکانہ صاحب کی تحصیل شاہکوٹ میں بڑی کارروائی، 1400 کلو گرام ممنوع پولیتھین بیگز برآمد

منگل 29 اپریل 2025 16:27

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) محکمہ تحفظ ماحول ننکانہ صاحب کی تحصیل شاہکوٹ میں بڑی کاروائی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تحفظ ماحول فوزیہ اکرم کی سربراہی میں تحصیل شاہکوٹ میں پولیتھین بیگز بنانے والی فیکٹری میں خفیہ اطلاعات پر چھاپہ مارا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر تحفظ ماحول نے کاروائی کرتے ہوئے 1400 کلو گرام ممنوع پولیتھین بیگز برآمد کر لیے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر تحفظ ماحول فوزیہ اکرم نے اے پی پی سے خصوصی طور پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاپر بیگز پر پابندی عائد ہے۔ممنوعہ پولیتھین بیگز تیار کرنے اور اس کی فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔بعد ازاں ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات فوزیہ اکرم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ صفدر آباد روڑ پر کاروائی کرتے ہوئے زگ زیگ ٹیکنالوجی کا استعمال نہ کرنے والے بھٹے کو مسمار کر دیا۔انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ، خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔ \378

متعلقہ عنوان :