فیسکو نے40 ملازمین کے بچوں کے لئے میرج گرانٹ کی منظوری دے دی

منگل 29 اپریل 2025 17:08

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) فیسکو انتظامیہ کی طرف سے فیسکو ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے مختلف اقدامات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں فیسکو کے مختلف کیڈرز کے ریٹائرڈ اور وفات پا جانے والے40ملازمین کوبچوں کی شادی پر اخراجات کی مد میں میرج گرانٹ کی منظوری دے دی گئی۔ ریٹائرڈ اور وفات پا جانے والے ملازمین کے بچوں کو شادی کی مد میں 2لاکھ روپے فی کس جاری کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

2لاکھ گرانٹ پانے والوں میں مقبول بیگم بیوہ عبدالجبار نائب قاصد، ممتاز فاطمہ بیوہ محمد احمد سویپر، سلطان بی بی بیوہ اسلم لائن مین ون، بشیراں بی بی بیوہ تاج محمد لائن مین ون، نسرین بی بی بیوہ حمید اللہ خان اسسٹنٹ ایڈمن، نسیم بی بی بیوہ ملک عطاء اللہ ایل ایس سیکنڈ، نسرین خاتون بیوہ محمد نسیم خان ایس ایس او سیکنڈ، کوثر پروین بیوہ مشتاق احمدلائن مین ون، ریحانہ اختر بیوہ اختر حسین شاہ یو ڈی سی، منظور حسین میکن ریٹائرڈ میٹر ریڈر، مظہر خان ریٹائرڈمالی، لیاقت علی ریٹائرڈاے ایل ایم، محمد افضل ناز ریٹائرڈلائن مین ون، اختر صدیق ریٹائرڈ لائن مین سیکنڈ، محمد ریاض ریٹائرڈلائن مین ون، محمد شفیع ریٹائرڈلائن مین ون، مرزاغالب بیگ ریٹائرڈمیٹر ریڈر، علی اصغر ریٹائرڈچوکیدار، محمد خلیل ریٹائرڈ اے ایل ایم، محمد ریاض ریٹائرڈاے ایل ایم، ملک عطاء اللہ ریٹائرڈایل ایس سیکنڈ، محمد شہادت ریٹائرڈیو ڈی سی، قیصر اقبال ریٹائرڈسکیورٹی گارڈ، لیاقت علی ریٹائرڈ ایس ایس کے، مشتاق حسین ریٹائرڈایل ایس ون، مشتاق حسین ریٹائرڈایل ایس ون، عباس خان ریٹائرڈکمرشل اسسٹنٹ، محمد اقبال ریٹائرڈایل ایف ایم ون، غلام مرتضیٰ ریٹائرڈ اے ایل ایم شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح حاضر سروس ملازمین کوسیلف میرج اور بچوں کی شادی کی مد میں ایک لاکھ روپے گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی۔ ایک لاکھ میرج گرانٹ حاصل کرنے والوں میں تنویر سلطان اے ایل ایم، عزیز الرحمان اے ایل ایم، عرفان حیدر اے ایل ایم، مجاہد علی میٹر ریڈر، وقاص مصطفی میٹر ریڈر، ابوسعید اسسٹنٹ ایڈمن، شفقت الرحمان لائن مین ون، اکرا م اللہ خان لائن مین ون، مشتاق احمد لائن مین ون، محمد ریاض اسسٹنٹ سٹور آفیسر، شعیب عالم لائن مین سیکنڈ، ناصر علی راؤ ایس ایس او سیکنڈ، غضنفر علی ایچ ڈی ایم، اکبر علی اے ایل ایم، طارق سلیم ایل ایس سیکنڈ، محمد ندیم اختر اے ایل ایم، مشتاق احمد لائن مین ون، غلام عباس میٹرریڈر، محمد نسیم میٹرریڈر، عبدالعزیز میٹرریڈر، نذرمحمد اے ایل ایم، محمد رفیع میٹر ریڈر، ریاض احمد ایل ڈی سی، محمد اشرف سکیورٹی گارڈاور محمد خان سکیورٹی گارڈ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :